سیف علی، اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’تاناجی دی انسنگ واریر‘ میں کام کررہے ہیں۔ فلم میں اجے دیوگن صوبیدار تاناجی مالسورے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
وہیں سیف فلم میں ادے بھان راٹھور کا کردار ادا کررہے ہیں، جو ایک راجپوت جنرل تھے۔

ادے بھان راٹھور سنگھ گڑھ قلع کے محافظ تھے اور انہوں نے ہی تاناجی کے ساتھ جنگ لڑی تھی۔
سیف علی خان فلم کے لئے تلواربازی کی بھی تربیت لے رہے ہیں۔ اس کردار کے لئے سیف خوب محنت کررہے ہیں۔
سمجھا جاتا ہے کہ فلم تاناجی کا کلائمیکس بہت خاص ہوگا۔ اس فلم کے آخر میں ناظرین کو کافی ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔
فلم کے آخری حصہ میں تلواربازی کا نمونہ پیش کیا جائے گا۔ سیف نے فلم تاناجی کے لئے ہیوی کاسٹیوم پہنی ہے۔