اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فلم ساہو کا ٹریلر ریلیز

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور ٹالی وڈ فلموں کے معروف اداکار پربھاس کی فلم ساہو کا ٹریلر آج ریلیز ہو گیا ہے۔ جس کا بالی وڈ شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

By

Published : Aug 11, 2019, 4:26 AM IST

فلم ساہو کا ٹریلر ریلیز

فلم ساہو کی ٹیم نے سنیچر کے روز دو منٹ 47 سیکنڈ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر ریلیز کیا۔ فلم میں پربھاس انڈرکور کاپ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وہیں شردھا کپور کرائم برانچ کی آفیسر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو پربھاس کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتی ہیں۔

فلم کے لیے ایکسپرٹ کا ماننا ہے کہ سال 2019 کی سب سے بڑے بھارتی فلم ساہو ثابت ہوگی۔ فلم سازوں نے فلم کو لے کر جو وعدہ کیا تھا یقیناً ٹریلر سے ظاہر ہو رہا ہے۔

ہدایت کار سوجیت کی ہدایتکاری میں 300 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی ہے۔ فلم میں جیکی شراف، نیل نتن مکیش، چنکی پانڈے، مندرا بیدی، اور مہیش مانجریکر اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ فلم 30 اگست کو ملک بھی ریلیز کی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details