تجربہ کار اداکار انوپم کھیر نے ہالی ووڈ کی دو معروف شخصیات رابرٹ ڈی نیرو اور ایل پیکینو کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اداکاری کے کیریئر میں ان شخصیات کا کافی اہم کردار رہا ہے۔
اپنے انسٹاگرام پر ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اداکار نے انکشاف کیا کہ ہالی ووڈ اسٹارز کی یہ تصویر ان کے دوست نے بھیجی ہے اور کہا ہے کہ 'یہ تصویریں گذشتہ 45 برسوں میں اداکاری کو بیان کرتی ہیں'۔
انوپم نے اپنے کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ دونوں ستارے ابھی بھی ان نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو اداکاری کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں۔
نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے پیشہ ورانہ تربیت لینے کے بعد اداکاری میں کیریئر بنانے والے کھیر نے ڈرامہ اسکول میں شمولیت کی وجہ ہالی ووڈ کے ان دو بڑے ناموں کو بتایا ہے۔