اردو

urdu

By

Published : Aug 18, 2020, 5:52 PM IST

ETV Bharat / sitara

ریا نے آدتیہ ٹھاکرے سے کبھی ملاقات نہیں کی:ریا کے وکیل

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل نے کہا ہے کہ ریا شیو سینا کے رہنماء آدتیہ ٹھاکرے کو نہیں جانتی اور نہ ہی انہوں نے ان سے کبھی ملاقات کی ہے۔ ریا نے اپنے وکیل کے ذریعہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آدتیہ ٹھاکرے کو نہیں جانتی ہیں اور نہ ہی آج تک ان سے ملی ہیں۔

اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنے وکیل ستیش مانشندے کے ذریعہ پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی آدتیہ ٹھاکرے سے ملاقات نہیں کی ہے۔

مانشندے نے اپی موکل ریا کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 11 اگست 2020 کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران دئیے گئے تبصروں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ سچائی سے زیادہ سیاست کے بارے میں ہے۔اس معاملے پر کئی ناقابل برداشت اور غیر متعلقہ باتیں کہی جارہی ہیں۔بہار میں انتخابات سے قبل بہت سارے سیاستدان اس معاملہ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ریا آدتیہ ٹھاکرے کو نہیں جانتی اور وہ کبھی آدتیہ ٹھاکرے سے نہیں ملی ہیں۔انہوں نے ان سے کبھی ٹیلی فون پر بھی بات نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی کے اور کے ذریعہ ان سے بات کی ہے۔بس وہ اتنا جانتی ہیں کہ وہ شیو سینا کے لیڈر ہیں۔

شیوسینا کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے مہاراشٹر حکومت میں سیاحت اور ماحولیات کے وزیر اور ممبئی سے ایم ایل اے ہیں۔اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق کیس میں ان کا نام متعدد بار سامنے آیا ہے۔

مانشندے نے یہ بھی کہا کہ کہ ریا اداکار ڈنو موریا کو جانتی اور ان سے مل چکی ہیں کیونکہ وہ فلم انڈسٹری میں ان کی سینئر ہیں اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ ڈنو کا نام سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سامنے آیا ہے کیونکہ یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اداکار نے سشانت کی موت سے ایک دن قبل 13 جون کو ایک پارٹی کی میزبانی کی تھی، جس میں سشانت سنگھ نے بھی شرکت کی تھی۔اس سے قبل ڈنو نے ایسی کسی پارٹی کی میزبانی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details