اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’پریم کہانی‘ جلد شروع

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی جوڑی سلور اسکرین پر ایک بار پھر ساتھ نظر آسکتی ہے.

By

Published : Jun 4, 2021, 1:04 PM IST

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’پریم کہانی‘ جلد شروع
رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’پریم کہانی‘ جلد شروع

رنویر اور عالیہ نے فلم ’گلی بوائے‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ ایسا خیال ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر ایک رومانٹک مزاحیہ فلم بنانے جارہے ہیں، جس میں رنویر اور عالیہ کے مرکزی کردار ہوں گے۔ اس فلم کا نام ’پریم کہانی‘ رکھا گیا ہے۔

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’پریم کہانی‘ جلد شروع

بتایا جارہا ہے کہ فلم کی ٹیم نے کہانی اور مکالمے لکھنے کا کام مکمل کرلیا ہے، اس فلم کے ساتھ کرن جوہر چار سال بعد ہدایتکاری کے میدان میں کم بیک کررہے ہیں۔ فلم کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ سیٹ ڈیزائننگ اور دیگر پہلوؤں کا تمام کام جاری ہے۔ میوزک سیٹنگس کی شروعات ہوچکی ہے، یہ ایک رومانٹک کہانی ہوگی، امید کی جارہی ہے کہ اس کی موسیقی سے سامعین لطف اندوز ہوں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details