اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عالیہ اور رنویر کی فلم 'گلی بوائے' آسکر ریس سے باہر - alia bhatt

آسکر 2020 کے لیے بھارت کی جانب سے فلم ساز زویا اختر کی فلم گلی بوائے کو بھیجا گیا تھا، بھارتی باکس آفس پر شاندار کمائی کرنے والی اس فلم کو 92ویں اکادمی ایوارڈز کے لیے منتخب کیے جانے سے مداح کافی خوش تھے۔

گلی بوائے آسکر ریس سے باہر
گلی بوائے آسکر ریس سے باہر

By

Published : Dec 17, 2019, 10:09 PM IST

بھارت فلم صنعت کے لیے آسکر کی جانب سے ایک دل توڑ دینے والی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ اب گلی بوائے کو آسکر ریس سے باہر کردیا گیا ہے۔

بیانوے اکادمی ایوارڈز نے اپنے نو کیٹیگری کی فلموں کی لسٹ جاری کی تھی جس میں گلی بوائے ایک بھی لسٹ میں اپنا نام درج نہیں کراپائی ہے جس کے بعد اب بھارت کا آسکر ایوارڈ جیتنے خواب ایک بار پھر سے ادھورا رہ گیا ہے۔

دراصل ستمبر کے مہینے میں جب بھارت کی جانب سے گلی بوائے کو آسکر کے لیے منتخب کیا گیا تھا تب فلم پروڈیوسر فرحان اختر کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں رہا تھا۔

فرحان اختر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ گلی بوائے 92ویں آسکر ایوارڈز میں بھارت کی اس فلم کومنتخب کیا گیا ہے۔ فلم فیڈریشن کو شکریہ اور زویا اختر، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، سددھانت چترویدی، کالکی کوچلین پوری ٹیم کو مبارکباد۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی اداکاری سے سجی اس فلم کی بات کریں تو یہ ایک ایسے ریپر کی کہانی ہے جو اپنی گلوکارانہ صلاحیت کے ذریعے خوب شہرت کمانا چاہتا ہے۔ لیکن یہ شخص اپنے گھریلو مسائل اور کمزور معاشی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کیسے اپنا نام بناتا ہے اسی پر یہ فلم بنائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details