اردو

urdu

By

Published : Dec 28, 2020, 2:34 PM IST

ETV Bharat / sitara

رجنی کانت کا ان کی اہلیہ نے والہانہ استقبال کیا

سپراسٹار رجنی کانت کی صحت میں سدھار ہونے کے بعد انہیں حیدرآباد کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ لتا نے سپر اسٹار کے گھر واپس آنے کی خوشی میں آرتی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

رجنی کانت کی طبیعت میں سدھار
رجنی کانت کی طبیعت میں سدھار

بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ اور تھکن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کے دو دن بعد اداکار رجنیکنت کو اتوار کے روز حیدرآباد کے اپولو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ان کی اہلیہ لتا رجنی کانت نے آرتی کے ساتھ سپراسٹار کا گھر میں استقبال کیا۔

رجنی کانت کی طبیعت میں سدھار

فلم کبالی کے اداکار گذشتہ کچھ دنوں سے حیدرآباد میں اپنی آئندہ فلم اننٹھے کی شوٹنگ کر رہے تھے۔فلم کے کچھ عملہ کے کووڈ 19 متاثر پائے جانے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو روکنا پڑا، جبکہ سپراسٹار کا کووڈ رپورٹ منفی آیا تھا۔فلم کے کچھ عملے کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد اداکار نے خود ساختہ علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

رجنی کانت کی اہلیہ نے آرتی سے اسقبال کیا

اتوار کے رو70 سالہ اداکار کو اپولو اسپتال سے فارغ کردیا گیا، جہاں انہیں جمعہ کے روز بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کی شکایت کی وجہ سےداخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال نے بتایا کہ اداکار کی طبی حالت میں بہتری ہونے کے بعد فارغ کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد اداکار اپنی بیٹی ایشوریہ دھنوش کے ساتھ چنئی کے لئے روانہ ہوگئے۔

چنئی کے اپنے گھر میں پہنچنے کے بعد ان کی اہلیہ لتا رجنی کانت نے آرتی کے ساتھ سپر اسٹار کا استقبال کیا۔ جس کے بعد سے ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details