بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے اپنی سابقہ اہلیہ کویتا کے بارے میں کچھ ان کہی بات سامنے لائی ہیں۔جال ہی میں کویتا کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے شلپا پر گھر توڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔
شلپا کی 46 ویں سالگرہ کے ایک دن بعد راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی۔اس پرانی ویڈیو میں کویتا شلپا پر الزام عائدکرتی ہوئے نظر آرہی ہیں۔انہوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ شلپا کی وجہ سے ان کی شادی شدہ زندگی برباد ہوگئی اور انہیں کی وجہ سے ان کے اور راج کے رشتے میں دراڑ پیدا ہوئی ہے۔حالانکہ راج نے ان الزامات پر کبھی اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا لیکن حال ہی میں راج نے اس معاملے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ 'بہت ہوگیا'۔
ایک معروف روزنامہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں راج نے کہا کہ جب وہ لندن میں رہائش پذیر تھے تب کویتا کا ان کی بہن کے شوہر کے ساتھ تعلقات تھے۔
راج نے کہا کہ 'میری والدہ نے میری سابقہ بیوی اور میری بہن کے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، اس کی وجہ سے دو خاندان برباد ہوگئے اور انہوں نے اس بارے میں سوچا بھی نہیں'۔راج نے کہا کہ اتنے برسوں کے بعد اس بارے میں سچ بولتے ہوئے ہلکا محسوس کر رہے ہیں۔