اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

پرینیتی چوپڑا، سائنا نہوال کا کردار ادا کریں گی - badminton

اداکارہ پرینیتی چوپڑا پردہ سیمیں پر بیڈمنٹن کی معروف بھارتی کھلاڑی سائنا نہوال کا کردار ادا کرتی نظر آسکتی ہیں۔

By

Published : Mar 15, 2019, 3:34 PM IST

بالی ووڈ میں ان دنوں بایوپک فلموں پر کچھ زیادہ ہی زور دیا جارہا ہے۔ اسی فہرست میں سائنا نہوال کے نام پر ایک اور فلم جڑ گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ پر کافی وقت سے غور و خوض کیا جارہا ہے۔ پہلے ایسی خبریں تھیں کہ شردھا کپور یہ رول کریں گی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ پرینیتی سائنا کے رول میں نظر آئیں گی۔

بتایا جارہا ہے کہ شردھا نے باقی فلموں میں مصروفیت کی وجہ سے اس فلم میں کام کرنے سے منع کردیا ہے۔ان کے پرینیتی اس رول کو کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہیں فلم میں بھی کاسٹ کرلیاگیا ہے۔ فی الحال اس رول کے لئے ان کی ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔جس کے بعد شوٹنگ شروع ہوجائےگی۔

فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے بتایا،’’ہم سائنا کی شوٹنگ کو سال 2019 کے آخر تک ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ فلم کو 2020 کے شروع میں ہی ریلیز کیا جاسکے۔ہمیں خوشی ہے کہ پرینیتی اس فلم میں کام کرنے کےلئے تیار ہوئیں۔سائنا نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ان کی زندگی کو دنیا کے سامنے لانے کےلئے ہم بےحد پرجوش ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details