اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'نیپوٹزم کی وجہ سے فلم سے باہر کردی گئی'

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ 'کنبہ پروری (نیپوٹزم) کی وجہ سے ایک مرتبہ انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

By

Published : Jul 1, 2020, 2:24 PM IST

نیپوٹزم کی وجہ سے فلم سے باہر کردی گئی: پریانکا چوپڑا
نیپوٹزم کی وجہ سے فلم سے باہر کردی گئی: پریانکا چوپڑا

سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف معاملات پر بحث ہو رہی ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت عام یوزرس نیپوٹزم، بیرونی اندرونی افراد کے بارے میں بحث کر رہے ہیں۔ اس دوران پرینکا نے بھی اس معاملے میں اپنی رائے دی ہے۔

پرینکا چوپڑا نے اقربا پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس کی وجہ سے وہ ایک فلم سے باہر کردی گئی تھیں جس کے لیے وہ بہت روئی تھیں۔ پرینکا چوپڑا نے کہا 'یہاں ہر طرح کی چیزیں موجود ہیں۔ ایک ایسے کنبہ میں پیدا ہونا جس کی وراثت ہے، غلط نہیں ہے۔ اسٹار کڈس پر فیملی کے نام پر زندہ رہنے کا دباؤ ہوتا ہے۔ ہر فنکار کا اپنا ذاتی سفر ہوتا ہے۔ میرے وقت میں میں نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

مجھے ایک فلم سے باہر کردیا گیا تھا کیوں کہ پروڈیوسر نے میری جگہ کسی اور کی سفارش کی تھی۔ میں بہت روئی تھی اور آگے بڑھ گئی تھی۔ آخر کار جو لوگ کامیابی کی کہانیوں کے لیے ہیں وہ تمام تر مشکلات کے باوجود بھی بن جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details