اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

پراچی دیسائی پر چڑھا عالمی کپ کا خمار - راہل دراوڑ

عالمی کپ 2019 کا خمار ان دنوں ہر کسی پر چڑھا ہوا ہے، صرف عوام ہی نہیں بلکہ خواص میں بھی ٹیم انڈیا کی جیت کے لیے دیوانگی نظر آرہی ہیے۔

پراچی دیسائی پر چڑھا عالمی کپ کا خمار

By

Published : Jul 10, 2019, 1:09 PM IST

بھارت۔نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے بالی ووڈ اداکارہ پراچی دیسائی اپنے آبائی شہر سورت پہنچیں، لیکن بارش کے سبب میچ ملتوی کر دیا گیا ،جو آج کھیلا جائے گا۔

پراچی دیسائی پر چڑھا عالمی کپ کا خمار

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ
میں نے بڑے پردے پر کبھی میچ نہیں دیکھا ہےتو آج بھارت۔نیوزی لینڈ کا میچ میرے لیے ایک نیا اور بہتر تجربہ ہوگا۔

ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ عالمی کپ ایسا ہوتا ہے ہم اسکے لیے پاگل سے ہو جاتے ہیں، حتیٰ کہ دفتر کے ملازمین چھپ چھپ کر میچ کے اسکور دیکھتے رہتے ہیں۔

جب پراچی سے پوچھا گیاکہ ان کا اب تک سب سے پسندیدہ کھلاڑی کون رہا ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ راہل دراوڑ انکے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details