بالی ووڈ کے مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے ایک فلیٹ میں خودکشی کرلی۔ تاہم سشانت کی خودکشی کی وجوہات واضح نہیں ہو سکی ہیں۔
وہیں ممبئی پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 'سشانت صبح ساڑھے چھ بجے اٹھ گئے تھے۔ صبح ساڑھے نو بجے انہوں نے باورچی کو انار کا جوس بنانے کو کہا تھا۔ اس وقت سشانت کے کریٹیو مینیجر، باورچی اور ایک نوکر وہاں موجود تھے۔ جوس لینے کے بعد سشانت دس بجے کمرے میں چلے گئے اور دروازہ اندر سے لاک کر دیا۔'
پولیس نے بتایا کہ '10:30 بجے کھانے میں کیا بنانا ہے، یہ پوچھنے کے لئے نوکر نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔ سشانت کا کوئی جواب نہیں ملنے کے بعد نوکر نے سشانت کے مینیجر کو فوں کیا لیکن ان کی طرف سے بھی کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد نوکر نے سشانت کی بہن کو فون کیا اور بتایا کہ سوشانت دروازہ نہیں کھول رہے ہیں۔'