پنکج تریپاٹھی بھارتی اداکار ہیں جو بنیادی طور پر ہندی فلموں میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے 2004 میں فلم 'رن' اور 'اومکارا' میں معمولی کردار سے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی اور اس کے بعد ابھی تک کم و بیش 60 سے زائد فلموں اور 60 ٹیلی ویژن شوز میں کام کر چکے ہیں۔
سنہ 2012 میں ریلیز ہونے والی گینگس آف واسع پور فلم سیریز سے پنکج تریپاٹھی کو شہرت ملی اور اس کے بعد سے انہوں نے متعدد فلموں مین کا کیا جس میں فُکرے(2013)، مسان (2015)، نِل بٹے سناٹا(2016)، بریلی کی برفی (2017)، نیوٹن (2017)، فُکرے ریٹرنز (2017) اور اِستری (2018) شامل ہیں۔
فلم نیوٹن کے لیے پنکج تریپاٹھی نے کئی ایوارڈ حاصل کیے جن میں نیشنل فلم ایوارڈ بھی شامل ہے۔
پنکج تریپاٹھی 5 ستمبر 1976 کو ریاست بہار کے شہر بیلسند میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپنے چار بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ان کے والد کسان اور پادری کے طور پر کام کرتے ہیں۔
پنکج تریپاٹھی نے اپنے والد کے ساتھ بطور کسان کام کیا جب تک کہ وہ اسکول میں 11 ویں جماعت میں تھے۔
تہواروں کے ایام میں گاؤں میں ہونے والے ناٹک میں پنکج تریپاٹھی لڑکی کا کردار ادا کرتے تھے جسے دیہاتیوں نے خوب سراہا۔
وہ ہائی اسکول کے بعد پٹنہ گئے جہاں انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، حاجی پور میں تعلیم حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے تھیٹر کیا اور کالج کی سیاست میں سرگرم ہوگئے۔