اس فلم میں لیونارڈیو ڈی کیپریو ،بریٹ پٹ اور مارگیٹ روبی جیسے اداکار شامل ہیں۔ فلم میں 1969 کے لاس اینجلس کے پس منظر کو دیکھایا ہے۔
ٹریلر میں ڈی کیپریو رک ڈالٹن اور پٹ ان کے ڈبل اسٹنٹ کلف بوتھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جو دھیرے دھیرے زوال پزیر ہو جاتے ہیں ۔
فلم کا پلاٹ اس کے ارد گرد گھومتا ہے کہ دونوں کیسےاپنی کھوئی ہوئی شوہرت کو حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔
ڈھائی منٹ کے ٹریلر میں معروف اداکار ال پچینو کو بھی دیکھایا گیا ہے۔
روبی مرحومہ شیرن ٹیٹ ہالی ووڈ ادکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جن کا اگست 1969 میں قتل کردیا گیا تھا۔