اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

نیہا دھوپیا دوسری بار ماں بننے جارہی ہیں، تصویر شیئر کی

نیہا دھوپیا نے پیر کے روز دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ نیہا نے شوہر انگد بیدی اور بیٹی مہر کے ساتھ تصویر اپلوڈ کی۔

نہیا دھوپیا دوسری بار ماں بننے جارہی ہیں
نہیا دھوپیا دوسری بار ماں بننے جارہی ہیں

By

Published : Jul 19, 2021, 12:42 PM IST

اداکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ دوسرے بچے کی امید کررہے ہیں۔سنہ 2018 میں یہ بالی ووڈ جوڑا ایک بچی کے والدین بنے تھے۔

ان دونوں نے اس خبر کو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ دونوں نے اپنی بیٹی مہر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

نہیا دھوپیا دوسری بار ماں بننے جارہی ہیں

اداکارہ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' اس تصویر کا عنوان لکھنے میں ہمیں دو دن کا وقت لگا ہے اور اس بارے میں جو سب سے اچھا سوچا جاسکتا ہے وہ ' خدا کا شکر ادا کرنا'۔

نہیا دھوپیا دوسری بار ماں بننے جارہی ہیں، تصویر شئیر کی

اسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بیدی نے لکھا کہ "نئی ہوم پروڈکشن جلد آرہی ہے، واہے گرو مہر کرے۔"

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کو فرحان کی ’طوفان‘ پسند آئی

واضح رہے کہ انگد اور نیہا دو سالہ مہر دھوپیا بیدی کے والدین ہیں۔ اس جوڑے کی شادی 2018 میں دہلی میں ایک نجی تقریب میں ہوئی۔ 38 سالہ بیدی کو آخری بار سنہ 2020 کی ڈرامہ فلم گنجن سکسینا: دی کارگل گرل میں دیکھا گیا تھا جب کہ دھوپیا سنہ 2018 میں کاجول کے ساتھ ہیلی کاپٹر ایلا میں نظر آئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details