اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

نوازالدین صدیقی کی بیوی عالیہ کا جواب، المیہ میں 30 کروڑ روپے نہیں مانگے

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے ٹوئیٹر پر اداکار اور ان کی پی آر ٹیم پر غصہ ظاہر کیا اور اس غصہ کی وجہ ہے عالیہ کے ذریعہ بھیجا گیا قانونی نوٹس کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا۔حالانکہ عالیہ نے بتایا کہ وہ 'نقلی کاپی' ہے جس میں 30 کروڑ اور 4 بی ایچ کے فلیٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوازالدین صدیقی کی بیوی عالیہ کا جواب، المیہ میں 30 کروڑ روپے نہیں مانگے
نوازالدین صدیقی کی بیوی عالیہ کا جواب، المیہ میں 30 کروڑ روپے نہیں مانگے

By

Published : May 30, 2020, 7:33 PM IST

پورے ملک کو معلوم ہے کہ نوازالدین صدیقی کی بیوی عالیہ صدیقی نے انہیں طلاق کے لیے قانونی نوٹس بھیج دیاہے، جس کے بعد عالیہ نے ٹوئیٹر پر بھی اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے تاکہ وہ اپنی بات کو واضح طور پر پیش کر سکیں۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر عالیہ کے ذریعہ بھیجا گیا قانونی نوٹس وائرل ہورہا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے طلاق میں 30 کروڑ اور 4 بی ایچ کے فلیٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں بچوں کے لیے 20 کروڑ کی ایف ڈی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

حالانکہ عالیہ نے خود ہی ٹوئیٹ پر ان ساری باتوں کو غلط قرار دیا ہے اور اداکار اور ان کی پی آر ٹیم پر غصہ ظاہر کیا۔

انہوں نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ میرے وکیلوں کے پاس کئی میڈیا ہاؤس سے فون اور میسج آرہے ہیں،جس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ ان کے پاس میرے طلاق کی نوٹس کی ایک کاپی موجود ہے اور اس کی تصدیق ہونے کے بعد مجھے یہ معلوم ہوا کہ وہ 'نقلی کاپی' ہے۔ان سب کے پیچھے کون ہے؟ ظاہر ہے پی آر ٹیم جو کسی کی عزت بچانے کی کوشش کررہی ہے ،اب بہت کچھ سامنے آئے گا۔

انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ کیا اور بتایا کہ میڈیا ہاؤس میں جعلی کاپی کا پھیلانا پی آر ٹیم کا کام ہے۔میں سبھی میڈیا اداروں اور صحافیوں سے یہ گزارش کرنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کو کچھ بھی ایسا ملتا ہے یا نظر آتا ہے تو مہربانی کرکے مجھ سے رابطہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details