اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

نانا پاٹیکر کو کلین چٹ ملنے پر ناراض ہوئیں تنوشری دتا - tweet

کورٹ کے ذریعے معروف اداکار نانا پاٹیکر کو کلین چٹ ملنے پر اداکارہ تنوشری دتا نے ٹویٹ کرکے جم کر اپنے غصہ و ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

نانا پاٹیکر کو کلین چٹ

By

Published : Jun 14, 2019, 6:36 AM IST

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ' بدعنوان پولیس اور عدلیہ نے بدعنوان شخص نانا پاٹیکر کو کلین چٹ دے دی جس پر ماضی میں فلم انڈسٹری کی کئی خواتین کو ڈرانے، دھمکانے اور ہرساں کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔

تنوشری دتا کے ذریعہ نانا پاٹیکر پر لگائے گئے جنسی ہراسانی الزام کے معاملے میں ممبئی پولیس نے تحقیقات کے بعد گزشتہ روز پاٹیکر کو کلین چٹ دے دی۔

جس کے بعد تنوشری دتا نے جم کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details