تجربہ کار اداکارہ ممتاز نے ان تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے جس میں ان کے انتقال کی خبر ایک بار پھر منظر عام پر آئی ہے۔
لندن میں رہائش پذیر اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان کے انتقال کی خبر گزشتہ ہفتے سے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے، لہذا وہ ٹھیک ہیں۔
انہوں نے کہا 'اوہ! میں خوش ہوں اور صحتمند ہوں۔ میں ابھی تک زندہ ہوں مجھے خوشی ہے کہ کسی کو باضابطہ طور پر چیک کرنے کے لئے فون کیا۔ مجھے نہیں معلوم کیوں جان بوجھ کر ایسا کیا جاتا ہے۔ کیا یہ مذاق ہے؟ پچھلے سال اس خبر نے میرے اہل خانہ کو ہلا کر رکھ دیا اور سب پریشان ہو گئے اور فون کیا۔ میرے قریبی لوگ دنیا کے مختلف حصوں میں ہیں اور سب خوف میں مبتلا تھے۔ ایک طرح سے اس خبر نے مجھے بہت پریشان کیا۔ اس سال میری بیٹیاں اور پورا خاندان لندن میں میرے ساتھ ہے۔ ہم سب لاک ڈاؤن میں ہیں اور محفوظ بھی۔ ہاں کل رات دنیا بھر سے رشتہ داروں نے پریشان ہونے کے بعد فون پر فون کیا۔ لوگ مجھے کیوں مارنا چاہتے ہیں؟ جب وقت آئے گا تو میں خود ہی چلی جاؤں گی۔