ممبئی پولیس کمیشنر پرم بیر سنگھ نے پیر کے روز تمام قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ سشانت کی خودکشی سے ایک روز قبل 13 جون کو اداکار کے گھر میں کوئی پارٹی کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔
13 جون کو سشانت کے گھر میں کوئی پارٹی نہیں ہوئی تھی:ممبئی پولیس
اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے گھر میں 13 جون کی رات کو پارٹی کرنے کی خبروں کے برخلاف ممبئی پولیس کمیشنر نے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے سےایک روز قبل اداکار کے گھر پر پارٹی کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔
سشانت سنگھ معاملہ
سنگھ نے کہا کہ ممبئی پولیس سشانت کے بینک اکاؤنٹ سے ہوئی مالی لین دین کی تفصیلات کے علاوہ اداکار کے کنبہ کے تمام افراد، دوستوں، ڈاکٹروں سمیت دیگر افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ممبئی پولیس ہر زاویے سے اس معاملے کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔
مہاراشٹر کی ایک مشہور سیاسی شخصیت کے نام کے بارے میں سوال کیے جانے پر سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔