اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فلم 'گنجن سکسینا دی کارگل گرل' او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی - سوشل میڈیا

جانہوی کپور کی فلم 'گنجن سکسینا دی کارگل گرل' نیٹ فلکس پر ریلیز کے لئے تیار ہے۔ فلمساز کرن جوہر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ اس کے ساتھ ہی کرن نے فلم کا نیا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔

فلم 'گنجن سکسینا دی کارگل گرل' او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی
فلم 'گنجن سکسینا دی کارگل گرل' او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

By

Published : Jun 9, 2020, 4:58 PM IST

کرن نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ان کے متاثر کن سفر نے تاریخ رقم کی۔ یہ اس کی کہانی ہے۔ گنجان سکسینا دی کارگل گرل ، نیٹ فلکس پر جلد ہی آرہی ہیں۔'

کرن کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو کے بارے میں بات کریں تو ، جانہوی کی وائس آور ہے جو بتا رہی ہیں، 'لکھنؤ کی ایک چھوٹی سی لڑکی گنجن سکسینا۔ جس کا ایک بہت بڑا خواب تھا۔ بڑی ہو کر پائلٹ بننے کا خواب۔ لیکن جو دنیا یہ سوچتی ہے تھی کہ لڑکیاں گاڑی نہیں چلا سکتی ہیں، کیا وہ گنجن کو پلین اڑانے دیتیں؟

اس دیوانی کو دنیا کی کوئی پرواہ نہیں تھی ، لیکن صرف اپنے والد پر بھروسہ تھا۔جو کہتے تھے کہ پلین لڑکا اڑائے یا لڑکی، اسے پائلٹ کہتے ہیں۔'

ویڈیو کے ساتھ ہی کرن نے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔ جس میں گنجن سکسینا ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جانہوی کپور کی اس فلم کی ہدایتکاری شرن شرما نے کی ہے اور یہ زی اسٹوڈیو اور دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ اس فلم میں جانہوی کے علاوہ پنکج ترپاٹھی بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ فلم انڈین ایر فورس کے پائلٹ گنجن سکسینا کی بائیوپک ہے۔ وہ 1999 میں جنگی زون میں داخل ہونے والی پہلی لڑاکو پائلٹ میں سے ایک تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details