اردو

urdu

Hema Malini Dance with Mithun: ہنرباز کے سیٹ پر متھن چکرورتی نے ہیما مالنی کے ساتھ کیا رقص

By

Published : Mar 4, 2022, 12:51 PM IST

ٹی وی رئیلٹی شو ہنر باز کے اس ایپیسوڈ میں ہیما مالنی جج بن کر آنے والی ہیں۔ اس موقع پر ہیما مالنی اور متھن چکرورتی ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ Hema Malini Dance with Mithun

بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے مقبول رئیلٹی شو ہنرباز کے سیٹ پر اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ رقص کیا۔ Hema Malini Dance with Mithun

ہنرباز شو باصلاحیت لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس شو کے جج پرینیتی چوپڑا، متھن چکرورتی اور کرن جوہر ہیں۔ ہنرباز کی آئندہ ایپی سوڈ میں ہیمامالنی جج بن کر آنے والی ہیں۔ ہیما مالنی فنکاروں کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گی۔ اس موقع پر ہیما مالنی اور متھن چکرورتی کا ایک رقص پرفارمنس بھی ہوگا۔ Hema Malini on the Show of Hunarbaaz

اس موقع پر ہیما اور متھن اسی کی دہائی کے گانوں پر رقص کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے ہنرباز میں مادھوری دیکشٹ اور فرح خان بھی نظر آ چکی ہیں۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details