اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

میکا کا کراچی میں پروگرام، شائقین کا رد عمل - بھارتی گلوکار میکا سنگھ

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے چچیرے بھائی کی بیٹی کی پری ویڈنگ تقریب میں نغمہ سرائی کی۔

میکا کا کراچی میں پروگرام، شائقین  کا رد عمل

By

Published : Aug 13, 2019, 10:05 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 8:22 PM IST

بھارت نے آئین کی دفعہ 370 کو منسوخ کردیا جس کے بعد پاکستان نے کشمیریوں کی حمایت کے تئیں سبھی فنکاری اور سماجی رشتوں کو توڑ دیا۔ اس کے باوجود بھی بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے کراچی میں جاکر نغمہ سرائی کی۔

پاکستانی صحافی نیلا عنایت نے ٹوئٹر پر میکا سنگھ کا گاتے ہوئے ایک 30 سیکنڈ کا ویڈیو شیئر کر دیا جس کے بعد بھارتی مداح و صارفین نے میکا کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے 14 اراکین کی ٹیم کے ساتھ میکا سنگھ نے آٹھ اگست کو ایک بڑی شادی میں نغمہ سرائی کی، جو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے مبینہ چچیرے بھائی کی لڑکی کی شادی کی تقریب تھی۔

کراچی، لاہور، اور اسلام آباد میں پروگرام کرنے کے لیے میکا اور ان کی ٹیم کو 30 دنوں کا ویزا دیا گیا ہے۔ ویڈیو کو پاکستان کی معروف صحافی نیلا عنایت نے پوسٹ کیا تھا، جس کے بعد ویڈیو وائرل ہو گیا۔

نیلا نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'خوشی ہے کہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے حال ہی کراچی میں جنرل پرویز مشرف کے رشتہ دار کی مہندی کے میں نغمہ سرائی کی۔ خدا معاف کرے اگر یہ نواز شریف کے رشتہ داروں کی شادی ہوتی تو غداری کے ہیش ٹیگ کی ٹوئٹر پر بارش ہو جاتی'۔

ایک نے لکھا 'اس ڈھوںگی کو پاکستان ہی میں رہنے دو'

کسی نے لکھا 'بالی وڈ کو بند کرنے کے بعد پاکستانی خود کے لیے بالی وڈ نغمے سننے کے لیے گلوکاروں کو لے آئے'

Last Updated : Sep 26, 2019, 8:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details