اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فلم کے معیار کو فروغ دیتا ہے'

منوج واجپئی کی حالیہ فلم 'بھونسلے' او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم معیار کو فروغ دیتا ہے اور انہیں امید ہے کہ او ٹی ٹی پر غیر جانبدرای برقرار رہے گی۔

By

Published : Jun 27, 2020, 3:43 PM IST

ڈیجیٹل پلیٹفارم پر فلم کے معیار کو فروغ کرتی ہے :منوج واجپئی
ڈیجیٹل پلیٹفارم پر فلم کے معیار کو فروغ کرتی ہے :منوج واجپئی

اداکار منوج واجپئی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹفارم ایک 'منصفانہ' اور 'جمہوری' پلیٹ فارم ہے ، جہاں ناظرین بڑے اور چھوٹے بینرز میں امتیاز نہیں کرتے ہیں۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو ایسا ہی رہنا چاہئے۔

منوج واجپئی نے بتایا کہ میں برسوں سے چیخ رہا ہوں کہ باکس آفس سنمیا کے معیار کی وضاحت نہیں کرتا ہے۔مختصر فلموں کے لئے انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں تھی۔ صرف 100 کروڑ یا اس سے زیادہ کمانے والی فلموں کو اچھی سمجھا جاتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہمیشہ ایک جیسا ہی رہے گا اور اس راستے پر نہیں جائیگا جو سینما تھیٹر کے مالکان اور روایتی پروڈیوسروں نے اختیار کیا ہے۔


منوج واجپئی کی حالیہ فلم 'بھونسلے' کو سونی لائیو پر او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز ہوئی ہے۔اداکار کو لگتا ہے کہ چھوٹی فلموں کے لیے او ٹی ٹی پلیٹفارم بہتر ذریعہ ہے۔

او ٹی ٹی پلیٹفارم کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ 'بھونسلے' جیسی فلموں کے لیے شاندار ہے۔اس طرح کی ایک مختصر فلم کو دیکھنے کے لیے ناظرین سنیما گھر نہیں جائیں گے، جتنے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آپ کو ملیں گے۔حالانکہ ہم نے اسے اپریل میں سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن میرے خیال میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا بہتر تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details