بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ایک با اختیار پیغام دیا ہے۔ بھارت کے مختلف حصوں میں ابھی بھی بچوں سے مزدوری جاری ہے۔ جمعہ کے روز ورلڈ چائلد لیبر ڈے کے موقع پر اداکارہ نے ٹویٹر پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
مادھوری دکشت نے چائلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کی - وہ مستقبل ہیں
ورلڈ چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پراداکارہ مادھوری دکشت نے چائلڈ لیبر کے خلاف ٹویٹ کیا، 'چائلڈ لیبر کو نہ کہیئے۔ اسکول اور ایک پیارا گھر بچوں کے لئے ایک مناسب جگہ ہے۔ وہ مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت کرنا، با اختیار بنانا ہماری ذمہ داری ہے'۔
مادھوری دکشت نے چائلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کی
مادھوری نے ٹویٹ کیا ، 'چائلڈ لیبر کو نہ کہیئے' اسکول اور ایک پیارا گھر بچوں کے لئے ایک مناسب جگہ ہے۔ وہ مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت کرنا، با اختیار بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے اپنا ہاتھ بڑھائیں، ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ان کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی لاسکتی ہے۔ ہیش ٹیگ ورلڈ اگینسٹ چائلڈ لیبر۔'
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد مادھوری 'ڈانس دیوانے' ریئلٹی شو کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گی۔ وہ شو میں ایک جج کا کردار ادا کررہی ہیں۔