اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

مادھوری دکشت 'فائنڈنگ انامیکا' سے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے بدھ کے روز نیٹ فلکس میں ریلیز ہونے والی اپنی آئندہ ویب سیریز 'فائنڈنگ انامیکا' میں ادا کرنے والے اپنے کردار سے مداحوں کو متعارف کروایا۔

By

Published : Mar 4, 2021, 12:34 PM IST

مادھوری ڈکشت 'فائنڈنگ انامیکا' سے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
مادھوری ڈکشت 'فائنڈنگ انامیکا' سے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

نیٹفلکس کے نئے اور دلچسپ ویب سیریز 'فائنڈنگ انامیکا 'کے اعلان کے بعد بالی ووڈ ادا کارہ مادھوری دکشت نے اپنی آئندہ ویب سیریز کے کردار سے اپنے مداحوں کو روبرو کروایا۔

بالی ووڈ کی خوبصورت ادا کارہ اس فیملی ڈرامہ سیریز 'فائنڈنگ انامیکا' کے ذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ ادا کارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے کردار 'انامیکا' سے روبرو کروایا۔

53 سالہ ادا کارہ نے ایک تصویر شیئر کی، جس میں ادا کارہ کو ایک گلیمرس انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تئیں اپنی مداحوں کی دلچسپی کو بڑھاتے ہوئے ادا کارہ اس پوسٹ پر لکھتی ہیں کہ 'خوبصورتی، نزاکت، شائستگی اور نفاست یہ تمام ایسے الفاظ ہیں، جسے آپ انامیکا کے ساتھ جوڑ کر دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد زندگی کی الماریوں میں پوشیدہ راز جب باہر نکلنے لگتے ہیں تو سب کچھ بدل جاتا ہے۔ جو دِکھتا ہے وہ ہمیشہ ہوتا نہیں، ایک دوسری کہانی ہمیشہ ہوتی ہے، ہے نا؟''

ادا کارہ مزید لکھتی ہیں 'مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد مسرت و خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں نیٹفلکس کے سیریز فائنڈنگ انامیکا کا حصہ بننے جا رہی ہوں۔ مجھے معاف کیجیے گا کیونکہ میں اس جشن کو منانے کے لیے ایک خوشی والا رقص کر رہی ہوں''۔

مادھوری نے اپنے اس پوسٹ میں فلمساز کرن جوہر سمیت اپنی پوری ٹیم کا بھی ذکر کیا ہے۔

فائنڈنگ انامیکا ایک سسپینسفل فیملی ڈرامہ سیریز ہے، جسے کرن جوہر، اپوروا مہتا، سومین مشرا نے دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ بنیر کے تلے پروڈیوس کیا ہے۔ اس شو میں مادھوری دکشت نینے سنجے کپور، مانو کول، لکشویر سارن، سہاسنی ملے اور مسکان جعفری کے ساتھ نظر آئیں گی۔

فائنڈنگ انامیکا کی کہانی ایک ایسی خاتون کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک مشہور سپراسٹار کے ساتھ بیوی اور ماں بھی ہے۔ لیکن اچانک ایک دن وہ بغیر بتائے کہیں غائب ہو جاتی ہے۔ جب پولیس اور اس کے گھر والے اس کی گمشدہ ہونے کی وجوہات کو تلاش کرتے ہیں تو انہیں ایک مشہور ادا کارہ کی زندگی کی ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھتا ہے، جس میں ادا کارہ کے راز اور جھوٹ کئی برسوں سے دفن تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details