گلوکار کمار سانو کا ماننا ہے کہ یہ اہم ہے کہ لوگ کووڈ وبا کے مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے دوسروں کی مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی نوکری کھو دی ہے۔ برائے مہربانی اپنا تعاون دے کر ان کو محفوظ رکھنے کے لیے مدد کریں۔
غورطلب ہے کہ گلوکار نے جمعہ کے روز اپنا نیا ٹریک 'میں چپ ہوں' جاری کیا۔