اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کیرالہ: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، بالی ووڈ اسٹارز کا اظہارِ افسوس

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن، اکشے کمار، پریتی زنٹا، اجے دیوگن، ایشا گپتا اور شردھا کپور نے کوزی کوڈ ایئر پورٹ پر طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہل خاںہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

By

Published : Aug 8, 2020, 8:51 AM IST

کیرالہ: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ ، بالی ووڈ اسٹارز کا اظہارِ افسوس
کیرالہ: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ ، بالی ووڈ اسٹارز کا اظہارِ افسوس

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والے افراد خانہ سے تعزیت کی۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'اس خوفناک خبر سے بہت بڑا صدمہ ملا ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ میں سوار تمام مسافروں اور عملے کی حفاظت کے لیے دعا کرتا ہوں اور ہلاک ہونے والے افراد خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔'

ایشا گپتا نے پائلٹ کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ٹویٹ کیا کہ 'پائلٹ سی پی ٹی دیپک وسنت ساٹھے سر کے لواحقین اور پیاروں سے تعزیت پیش کرتی ہوں۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'وسنت ساٹھے سر صرف ایک باقاعدہ تربیت یافتہ پائلٹ نہیں تھے بلکہ انہوں نے تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔'

اجے دیوگن نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'ایئر انڈیا طیارے کے حادثے سے کافی پریشان ہوں۔ میری دعائیں جہاز میں موجود تمام مسافروں اور عملے کے اراکین کے ساتھ ہیں اور ہلاک ہونے والے افراد خانہ سے گہری تعزیت کی ہے۔'

اداکار رندیپ ہوڈا، سنی دیول، اداکارہ شردھا کپور، پریتی زنٹا، ایشا گپتا نے ٹویٹر پر اس حادثے پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز کے حادثے کی المناک خبر سن کر انتہائی حیرت زدہ ہیں اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔'

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ پر عمران خان کا اظہار افسوس

فلمساز مدھر بھنڈارکر نے افسوسناک واقعے پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایئر انڈیا ایکسپریس حادثے کے بارے میں سن کر بہت غم ہوا، سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت اور مسافروں اور عملے کے اراکین کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہو۔'

میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے بھی اپنے ٹویٹ میں اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

ریاست کیرالہ میں شدید بارش کی وجہ سے ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ کوزی کوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

اس حادثے میں پائلٹ سمیت 16 مسافر ہلاک جبکہ 123 سے زائد مسافر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔ طیارہ کی پرواز دبئی سے کیرالہ تک تھی۔ حادثے کے دوران فلائٹ میں ایئر انڈیا کا عملہ سمیت 191 مسافر سوار تھے۔ یہ حادثہ شام 7 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details