اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

مجھے احساس ہے کہ والدین کو کھونے کا درد کیا ہوتا ہے: شاہ رخ خان - شاہ رخ خان میر فاؤنڈیشن

اداکار شاہ رخ خان کی میر فاؤنڈیشن نے بہار کے مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر اپنی ماں کی لاش سے کفن کھینچتے ہوئے بچے کو مالی مدد کی پیشکش کی۔ گزشتہ روز اس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ سپر اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اپنے والدین کو کھونے میں کتنا درد محسوس ہوتا ہے۔

شاہ رخ خان : مجھے معلوم ہےکہ والدین کو کھونا کیسا احساس ہے
شاہ رخ خان : مجھے معلوم ہےکہ والدین کو کھونا کیسا احساس ہے

By

Published : Jun 2, 2020, 3:38 PM IST

مشہور اداکار شاہ رخ خان کی این جی او میر فاؤنڈیشن اس بچے کی مدد کے لیے سامنے آئی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہورہی تھی،اس ویڈیو میں بچہ اپنی مردہ والدہ کو بیدار کرنے کی کوشش کرتا نظر آرہا تھا۔

پچھلے دنوں ملک میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران سامنے آئی یہ تصاویر دل کو جھنجھوڑ دینے والی تھی۔

شاہ رخ نے پیر کے روز کہا کہ جو شخص اپنے والدین کے کھونے کے درد کو سمجھتا ہے اس کا سپورٹ ہمیشہ بچہ کے ساتھ ہے۔


گذشتہ ہفتے بہار سے ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور شاہ رخ کی فاؤنڈیشن نے اس بچے کو ڈھونڈنے اور مدد کرنے میں لگ گئی۔

این جی او نے ٹوئیٹر میں بچے اور اس کے بھائی اور دادا کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میر فاؤنڈیشن ان سب کی شکرگزار ہے جس نے اس بچے تک پہنچنے میں ہماری کی مدد کی، جس کی وائرل ویڈیو نے سب کو پریشان کردیا تھا۔اب ہم اس کی مدد کررہے ہیں اور وہ اپنے دادا کی نگرانی میں ہے

54 سالہ شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر اس بچے کے اہل خانہ تک پہنچنے میں مدد کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اپنے والدین کو کھونے کا احساس کیسا ہوتا ہے اور ان کی محبت اور مدد ہمیشہ اس بچہ کے ساتھ ہی ہوگی۔


اداکار ، اپنی فاؤنڈیشن اور مختلف کمپنیوں کے ذریعہ کم آمدنی والے یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والے مزدوروں اور فرنٹ لائن ورکرس کی مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں مغربی بنگال میں آئے طوفان امفان سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے کئی اقدامات کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details