اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'بھارت' کے لیے کٹرینہ کو ملے گا نیشنل ایوارڈ: سلمان - سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہےکہ فلم 'بھارت' کے لیے کٹرینہ کیف کو نیشنل ایوارڈ مل سکتا ہے۔

'بھارت' کے لیے کٹرینہ کو ملے گا نیشنل ایوارڈ: سلمان

By

Published : May 19, 2019, 5:56 PM IST

سلمان خان اور کٹرینہ کی آنے والی فلم بھارت 5 جون کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں کٹرینہ کا اہم رول ہے۔ اس فلم کے لئے سلمان خان نے بڑے وثوق سے کہا ہے کہ کٹرینہ کو اس فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ مل سکتا ہے۔سلمان نے کہا کہ اس فلم میں کٹرینہ نے بہت محنت کی ہے۔

واضح رہے کہ پرینکا کے فلم سے الگ ہونے کے بعد ہی کٹرینہ کی اس فلم میں انٹری ہوئی تھی۔ فلم بھارت کورین فلم این اوڈ ٹو مائی فادر کا ہندی ریمیک ہے۔

اس فلم میں سلمان ، کٹرینہ کے علاوہ دشا پٹانی ، تبو، جیکی شراف اور سنیل گرور جیسے ستارے کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details