94ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں کئی ایسے واقعات دیکھنے کو ملے، جسے آسکر کی تاریخ میں ضرور لکھا جائے گا۔ ول اسمتھ کا تھپڑ بھی ان واقعات میں سے ایک ہوگا، جو گزشتہ روز سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ 94ویں اکیڈمی ایوارڈز کے دوران اداکار ول اسمتھ کی جانب سے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد پوری دنیا سے لوگوں کا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھی اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ Kangana Ranaut on Will Smith's Slapping
وہیں بالی ووڈ میں اپنے بے باک انداز کے لیے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اس واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' اگر کوئی بیوقوف کچھ بیوقوف لوگوں کو ہنسانے کے لیے میری ماں یا بہن کی بیماری کا مذاق اڑاتا تو میں بھی ول اسمتھ کی طرح تھپڑ مارتی۔ امید ہے کہ وہ میرے شو لاک آپ میں آئیں'۔ Hollywood Reaction on Will Smith's Slapping