کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں منشیات کے معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ، 'جیا جی، اگر میری جگہ پر آپ کی بیٹی شویتا ہوتیں، جنہیں نوعمری میں پیٹا گیا ہوتا، نشہ اور چھیڑ چھاڑ کا شکار ہوتیں، تب بھی کیا آپ ایسا ہی کہتیں۔'
کنگنا نے کہا، اگر ابھیشیک نے بدمعاشی اور ہراساں کرنے کی شکایت کی ہوتی اور ایک دن پھانسی پر لٹکے ملتے تب بھی کیا آپ ایسا ہی بولتیں۔؟
کنگنا نے جیا بچن سے اپیل کی کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔
کنگنا نے جیا بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا واضح رہے کہ اس سے قبل راجیہ سبھا میں آج پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن، جیا بچن نے منشیات کے استعمال سے متعلق روی کشن کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ اداکارہ جیا بچن نے بغیر نام لیے ہی بی جے پی ممبر اور فلم اداکار روی کشن کو نصیحت دے ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جو یہاں آکر کام کرتے ہیں، اپنا نام بناتے ہیں، پیسے بھی کماتے ہیں اور پھر اسے بدنام کرتے ہیں۔ جیا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو گٹر سے تشبیہ دی جارہی ہے، یہ انتہائی غلط بات ہے۔