اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

آر آر آر میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے جونیئر این ٹی آر

ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر میں جونیئر این ٹی آر، رام چرن، اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔ آر آر آر متعدد زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میکنگ کا ویڈیو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

آر آر آر میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے جونیئر این ٹی آر
آر آر آر میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے جونیئر این ٹی آر

By

Published : Jul 17, 2021, 2:33 PM IST

جنوبی ہند کے معروف فلمی اداکار جونیئر این ٹی آر، ایس ایس راجامولی کی فلم 'آر آر آر' میں خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔

ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر میں جونیئر این ٹی آر، رام چرن، اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔ آر آر آر متعدد زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میکنگ کا ویڈیو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں جونیئر این ٹی آر کے خطرناک اسٹنٹ نظر آئے ہیں۔ ویڈیو میں جونیئر این ٹی آر اپنی فٹنس کی رونمائی کے ساتھ ساتھ تلوار بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

فلم میں جونیئر این ٹی آر کوما رام بھیم (کمرم بھیم) کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ جس کے لئے انہوں نے خود ذاتی طور پر تحقیق کی۔ بھیما ایک قبائلی رہنما تھے جو دیگر مجاہدین آزادی کی طرح مشہور نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیحدگی کے بعد عامر خان اور کرن راؤ ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آئے

جونیئر این ٹی آر نے اس انڈین قبائلی ہیرو کے بارے میں بہت کچھ مطالعہ کیا ہے۔ این ٹی آر نے اپنے کردار، لک اور باڈی لینگویج کو حقیقی شکل دینے کے لئے تقریباً 18 ماہ تک خود کو تربیتی پروگرام میں مصروف رکھا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details