اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

جوبن نوٹیال کی ادئے پور میں البم ویڈیو کی شوٹنگ - ویڈیو البم کی شوٹنگ

جوبن نوٹیال اتراکھنڈ کے رہنے والے ہیں، جو کئی سپرہٹ فلموں میں اپنی آواز کا جادو بکھیر چکے ہیں۔ان دنوں وہ ادئے پور میں ایک میوزک ویڈیو البم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

جوبن نوٹیال کی ادئے پور میں البم ویڈیو شوٹنگ
جوبن نوٹیال کی ادئے پور میں البم ویڈیو شوٹنگ

By

Published : Sep 2, 2020, 8:12 AM IST

معروف گلوکار جوبن نوٹیال ان دنوں جھیلوں کے شہر ادئے پور(راجستھان) میں ہیں، جہاں وہ اپنی آنے والی میوزک ویڈیو البم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

ان کے علاوہ کئی آرٹسٹ بھی ادئے پور میں ہیں، جو مختلف مقامات پر ٹی سیریز کے بینر تلے بن رہی میوزک ویڈیو البم کی شوٹنگ میں مشغول ہیں۔

ادئے پور ان دنوں بالی ووڈ کی پہلی پسند بنتا جارہا ہے، لاک ڈاؤن کے بعد یہاں دوبارہ فلم اسٹارز نے آنا شروع کردیا ہے۔

جوبن نوٹیال کے ساتھ ماڈل ساکشی ملک اور بگ باس فیم کے کئی آرٹسٹ ادئے پور پہنچے ہیں۔

ادئے پور کے لال گھاٹ فتح ساگر کی پال رانی روڈ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر البم کی شوٹنگ کی جا رہی ہے، وہیں جوبن نوٹیال کے مداح ہر جگہ ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details