بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈس آنے والی فلم رام سیتو کے شروع ہونے پر جذباتی ہو گئیں۔
اکشے کمار اپنی آنے والی فلم 'رام سیتو' کی شوٹنگ کے لئے جیکلن فرنانڈس اور نصرت بھروچا کے ساتھ اجودھیا پہنچ چکے ہیں۔ جیکلن اس فلم کا حصہ بن کر بہت جذباتی ہوگئیں۔

دراصل جیکلن فرنانڈس نے انسٹاگرام پر رام سیتو کے شریک اداکار اکشے کمار اور نصرت بھروچا کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں اہم ترین فلم کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ جیکلن نے عنوان میں لکھا 'ہم چلتے ہیں !!! رام سیتو فلم کا حصہ بننے کے لئے بہت شکر گزار اور خوشی محسوس کررہے ہیں !!!'
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور انگلینڈ سیریز: آخری ٹی - 20 مقابلے سے سیریز کا فیصلہ آج ہوگا
اکشے کمار نے پہلے بھی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں رام دربار کے آگے فلم کا بورڈ لگا ہوا تھا۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا 'آج، اجودھیا میں فلم 'رام سیتو' کے شروع ہونے پر بھگوان رام کا آشیرواد ملا۔'