بالی ووڈ سپراسٹار ریتک روشن کی فلم سپر 30 نیدرلینڈ میں دوبارہ ریلیز ہونے کے لیے مکمل طور سے تیار ہے۔
ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے آفیشل پیج کے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دی گئی ہے جس میں لکھا گیا کہ 'نیدرلینڈ میں ایک بار پھر سے سپر 30 ریلیز ہونے والی ہے۔ یہاں کے سنیما گھروں میں 6 اگست کو اسے ریلیز کیا جا رہا ہے۔'
ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے اور اسی کمپنی کے ذریعہ نیدرلینڈ میں اس فلم کو دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے۔