اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ریتک روشن 48کروڑ کی فیس لے رہے ہیں - ریتک روشن

مشہور اداکار ریتک روشن اپنی آنے والی فلم کے لیے 48کروڑ روپے کی فیس لے رہے ہیں۔

ریتک روشن 48کروڑ کی فیس لے رہے ہیں

By

Published : Jun 7, 2019, 11:27 PM IST

ریتک ان دنوں اپنی آنے والی فلم سپر 30 کےسلسلے میں سرخیوں میں ہیں۔یہ فلم ریاضی کے ماہر آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے۔کہا جارہا ہے کہ ریتک اپنے اگلے پروجیکٹ کے لیے کافی موٹی رقم لے رہے ہیں۔

ایسی خبریں ہیں کہ انہوں نے سدھارتھ آنند کی فلم کے لیے48کروڑ کی فیس لی ہے۔اس فلم میں ان کے علاوہ ٹائگر شراف بھی ہوں گے۔یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے اور اسے چھٹی کے دن ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔فلم میں ٹائگر بھی اچھی فیس لے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی فلم میں ایکشن سینس بھی زبردست ہوں گے۔یش راج بینر اس فلم کو لوگوں کے لیے بہترین ویزؤل فلم بنانے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔

ریتک پر پروڈیوسر بے حد بھروسہ کرتے ہیں اور ان پر موٹی رقم کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔ان کے ہونے سے فلم کی اوپننگ بھی اچھی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ فلم کے سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل رائٹس بھی اچھے دام میں فروخت ہوجاتے ہیں۔ایسے میں پروڈیوسرس کےلیے پیسے کور کرنا آسا ہوجاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details