اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Ranbir Kapoor on Gangubai Kathiawadi: رنبیر کپور کو کیسی لگی فلم گنگوبائی، دیکھیں عالیہ نے اس سوال کا کیا جواب دیا - رنیبر کپور کو کیسی لگی گنگوبائی

فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی پروموشن کے دوران عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ رنبیر کپور نے ان کی فلم کے حوالے سے کیا ردعمل ظاہر کیے ہیں۔ تب عالیہ نے کچھ اس انداز میں اپنا جواب دیا، دیکھیں ویڈیو Ranbir Kapoor on Gangubai Kathiawadi

رنبیر کپور کو کیسے لگی فلم گنگوبائی
رنبیر کپور کو کیسے لگی فلم گنگوبائی

By

Published : Feb 26, 2022, 3:38 PM IST

Updated : Feb 26, 2022, 4:32 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ فلمی نقاد اور ناظرین کو فلم کافی پسند آرہی ہے۔ وہیں جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا رنبیر کپور نے اس فلم پر اپنا کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے تو عالیہ نے اس سوال کا مزے دار جواب دیا۔

واضح رہے کہ عالیہ ان دونوں اپنی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ اپنے مداحوں سے خوب بات چیت بھی کر رہی ہیں۔ عالیہ کو ممبئی کی سڑکوں پر کھلی چھت والی بس میں فلم کا پروموشن کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ Ranbir Kapoor on Gangubai Kathiawadi

اس دوران جب ایک صحافی نے عالیہ سے فلم کے حوالے سے رنبیر کپور کے خیالات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سب کو رنبیر کپور کے خیالات کے بارے میں جاننا ہے، چونکہ رنبیر سوشل میڈیا پر نہیں ہے، اس لیے وہ رنیبر سے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے لیے بائٹ دینے کو کہیں گی تاکہ سب کو معلوم ہوجائے کہ وہ فلم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں'۔

رنبیر کپور کو کیسے لگی فلم گنگوبائی، دیکھیں عالیہ نے اس سوال کا کیا جواب دیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے رشتہ کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد سے دونوں کے مداحوں میں رنبیر اور عالیہ کی رشتوں کی خبروں کو لے کر تجسس پایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال دونوں کی شادی کرنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھی۔

وہیں فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی بات کریں تو یہ فلم قانونی جنگ لڑنے کے بعد سنیما گھروں تک پہنچ گئی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ نے گنگوبائی کا کردار ادا کیا ہے۔ عالیہ کے علاوہ اجے دیوگن، جم ساربھ اور سیما پاہوا بھی اہم کردار میں نظر آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Gangubai Kathiawadi Review: کووڈ کے دور میں فلمی شائقین کے لیے گنگوبائی ایک خوبصورت تحفہ

Last Updated : Feb 26, 2022, 4:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details