سشانت سنگھ کیس سے متعلق اپنے بیانات کی وجہ سے منظرعام پر آنے والی فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے تحفظ کے لیے ہماچل حکومت نے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ کنگنا رناوت کی بہن کا سیکیورٹی بڑھانے کا فون آیا تھا، اس کے ساتھ ہی ان کے والد نے پولیس میں تحریر دے کر بیٹی کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
وہیں کنگنا کے ممبئی جانے پر سیکیورٹی کو لے کر وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست سے باہر جانے کے بعد بھی سیکیورٹی دینے کا خیال جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ جے رام نے کہا کہ کنگنا ہماچل کی بیٹی ہیں اور ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رادھیکا آپٹے، ہر کردار میں جان ڈال دینے والی اداکارہ