اداکارہ اور سیاستداں ہیما مالنی اور شاعر جاوید اختر نے اس ہفتے کے اوائل میں اترپردیش کے شہر مرادآباد میں طبی عملے پر ہوئے حملے اور ایمبولینس پر کیے گئے پتھراؤ کی مذمت کی ہے۔
ہمیا مالنی نے اس حادثے کو سراسر ناگوار قرار دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ دوستوں مجھے یقین ہے کہ آپ سب پڑھ یا دیکھ ضرور رہیں ہونگے کہ کیسے ہمارے کورونا وارئیرس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ڈاکٹروں، نرسوں، پولیس اہلکاروں پر کیے گئے حملے کو معاف نہیں کیا جائے گا۔یہ لوگ بہت کچھ قربان کررہے ہیں ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے ہندی میں ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ، جس میں انہوں نے کہا "دوسرے لاک ڈاؤن کے دوران اس طرح کے سلوک کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی کچھ لوگوں نے ایک ایمبولینس پر حملہ کیا ، پتھراؤ کیا اور ان پر تھوکا بھی۔ آپ کو شرم آنی چاہییے۔اپنے اندر کی انسانیت کو جگائیں