جہاد فلم کی کانس سمیت درجنوں فلم فیسٹیول میں ستائش کی گئی ہے اور کئی انعامات سے بھی اس فلم کو نوازا گیا ہے۔ اس فلم کو دو برس قبل بنایا گیا تھا۔ یہ فلم تبھی ریلیز ہونے والی تھی لیکن اس سے پہلے کووڈ 19 کی تباہی نے اسے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے سے روک دیا۔
اس کے بعد فلم کو بنانے والے ہدایت کار حیدر قازمی نے اس کا ورلڈ پریمیئم نیٹ فلکس پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ 'فلم اصل واقعے پر مبنی ہے۔ اور یہ دنیا کے درجنوں فلم فیسٹیول میں اپنا جلوہ دکھا چکی ہے۔ فلم جموں و کشمیر میں دہشت گردی پر مبنی ہے۔ اس کی اسکریننگ 2018 مین کانس میں ہو چکی ہے۔'
قازمی اپنی اگلی فلم 'بینڈت شکنتلا' کے بارے میں کہا کہ اصل واقعے پر مبنی فلم کا بننا جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کو اگلے برس جنوری میں ریلیڑ کیا جائے گا۔
حیدر قازمی نے بتایا، 'میں نے اس فلم کے لیے ایک برس تک تحقیق کی۔ پھر فلم کے لیے لیڈ رول کے لیے شکنتلا دیوی کو منتخب کیا اور انہیں ممبئی میں چار مہینے تک ٹریننگ دی۔ اب فلم بن کر تیار ہے اور ان دنوں فلم کی اڈیٹنگ چل رہی ہے۔'