نندیتاشویتا نے پودالگانے کے بعد مسرت کااظہارکیا اور پودے کے ساتھ تصویر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کی۔انہوں نے ایشوریہ راجیش،نکھل اور فلم ساز پرشانت کو اس چیلنج کیلئے نامزد کیا۔
واضح رہے کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن پارلیمان سنتوش کمار کی جانب سے یہ چیلنج شروع کیاگیا ہے جس میں حصہ لیتے ہوئے اہم شخصیات،سیاستدانوں اور فلم اداکاروں کی جانب سے پودے لگائے جاتے ہیں۔
بعد ازاں ان لگائے گئے پودوں کے ساتھ تصاویرکو لیتے ہوئے ان تصاویر کو ٹوئیٹر پر پوسٹ کیاجاتا ہے اور دیگر دو اہم شخصیات کو پودے لگانے کے لئے نامزد کیاجاتا ہے۔
جن شخصیات کو نامزد کیاجاتا ہے، وہ بھی پودے لگاتے ہوئے دوسروں کو نامزد کرتے ہیں۔اس طرح یہ چیلنج بڑھتا جاتا ہے اور لوگ یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے پودے لگاتے ہیں۔اس انوکھے چیلنج کا مقصد ریاست میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کرنا ہے۔اب تک کئی افراد نے اس چیلنج کو قبول کیا اور پودے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:'دی فورگوٹن ہیرو' کی اسپیشل اسکریننگ، نیتاجی کو خراج عقیدت