حالیہ دور میں شاہ رخ خان، عامر اور سلمان خان جیسے سپراسٹارس کی فلمیں بھی فلاپ رہی ہیں۔ اسی دوران کچھ کم بجٹ والی فلموں نے ناظرین اور فلم ناقدین کی تعریف بھی حاصل کی ہے جبکہ ان فلموں میں کوئی بڑا فنکار بھی مرکزی کردار میں نہیں تھا۔آیوشمان کھرانہ، وکی کوشل، راجکمار راؤ جیسے اداکاروں کی فلمیں اس کی بہترین مثال ہیں۔
عامر سے پوچھا گیا کہ جب آپ دوسرے ستاروں کو سال میں ایک سے زیادہ فلمیں کرتے دیکھتے ہیں تو کیا غیرمحفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اس کے جواب میں عامر نے کہا 'کبھی نہیں، جب میں اپنے ساتھیوں کو اچھا کام کرتے دیکھتا ہوں تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔ ايوشمان کھرانہ بہت عمدہ کام کر رہے ہیں اور میں ان کی فلمیں بطور شائقین دیکھنا چاہتا ہوں۔ ہم سب اپنے آپ میں منفرد ہیں۔ ایسے میں مجھے ان میں سے کسی سے بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے'۔