اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

گئو رکشا پر بنی فلم 'کاؤمیڈی' نیو یارک انڈین فلم فیسٹیول کے لیے نامزد - فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا

نیو یارک انڈین فلم فیسٹیول ایک مشہور فلمی میلہ ہے جو انڈو- امریکن آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہوتا ہے۔ یہ امریکہ میں ہندوستانی فلموں کا قدیم ترین فلمی میلہ ہے جہاں شیکھر کپور سے لے کر رتیش بترا جیسے نامور فلمسازوں کی فلمیں گزشتہ سال نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

Gaurav Asri's movie 'cowmedy' nominated for new york indian film festival
گئو رکشا پر بنی فلم 'کاؤمیڈی' نیو یارک انڈین فلم فیسٹیول کے لیے نامزد

By

Published : Jun 26, 2020, 8:40 PM IST

فلمساز گورو آسری کی مختصر فلم "کاؤمیڈی" کو امریکہ کے مشہور نیویارک انڈین فلم فیسٹیول کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ 'کاؤمیڈی' فلمساز گورو آسری کی ہدایت کاری میں بننے والی دوسری فلم ہے اور رواں سال جولائی میں نیویارک انڈین فلم فیسٹیول میں اس کی نمائش کی جائے گی۔

فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) پونے سے گریجویٹ گورو آسری اس وقت ایف ٹی آئی آئی میں ہی زير تعلیم ہیں۔ اپنی فلم کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر یہ ایک طنزیہ فلم ہے۔

یہ فلم ایک 'گئو رکشک' کی کہانی ہے جس کو ذبیحہ سے بچائی گئی گائے کو اپنے گھر میں رکھنا پڑتا ہے۔ گورو آسری نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس فلم کو نیویارک انڈین فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا جائے۔ لیکن اس سے بھی بڑھ کر یہ ذمہ داری کی بات ہے کہ جب ہماری فلموں کے ذریعہ بیرون ملک کے لوگ ہندوستان کو سمجھتے اور دیکھتے ہیں، تو ہمیں ایمانداری سے اس کی تصویر کشی کرنی چاہئے۔

نیو یارک انڈین فلم فیسٹیول ایک مشہور فلمی میلہ ہے جو انڈو- امریکن آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہوتا ہے۔ یہ امریکہ میں ہندوستانی فلموں کا قدیم ترین فلمی میلہ ہے جہاں شیکھر کپور سے لے کر رتیش بترا جیسے نامور فلمسازوں کی فلمیں گزشتہ سال نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

گورو آسری کیتھل کے رہنے والے ہيں۔ انہوں نے آئی آئی ایم سی، دہلی سے صحافت کی تعلیم حاصل کی اور ایک طویل عرصے سے ایف ایم ریڈیو سے بھی وابستہ رہے ہيں۔ ان کی مختصر فلم 'بنجر' 2018 میں کئی فلمی میلوں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی۔ اس فلم کے لئے انہیں متعدد ایوارڈ بھی ملے جن میں بہترین ہدایتکار اور بہترین کہانی کے ایوارڈ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details