اداکار نے خود اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پی پی ای کٹس کی تصاویریں شیئر کیں اور بتایا کہ انہیں ممبئی کے کاما اسپتال بھیج دیا گیا ہے، واضح رہے کہ اداکار نے 1000 پی پی ای کٹس کے ذریعے مدد کرنے کا وعدہ تھا۔
'راک آن' اداکار نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پی پی ای کٹس کی تصویر شیئر کی اوران تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں کٹ میں ان کا تعاون کیا۔
فرحان اختر ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ 'خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری پی پی ای کٹس کی کھیپ کاما اسپتال ممبئی کے لیے جا رہا ہے، جنہوں نے تعاون کیا ان سبھی کو سبہت سارا پیار اور شکریہ'۔