اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ناظرین جب تک پسند کریں گے کام کروں گی: سشمیتا سین - bollywood news

ٹویٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک پرستار نے سشمیتا سے سوال پوچھا کہ نیپوٹزم کے دوران آپ کیسے بنی رہیں؟

Fan asked Sushmita Sen how she survived nepotism in Bollywood, this was her reply
ناظرین جب تک پسند کریں گے کام کروں گی: سشمیتا سین

By

Published : Jun 24, 2020, 2:05 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ جب تک ناظرین انہیں پسند کرتے رہیں گے، وہ کام کرتی رہیں گی۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اقربا پروری (نیپوٹزم) پر بحث چھڑ گئی ہے۔ متعدد لوگ اپنی جدوجہد کی کہانیوں کو عوامی بنا رہے ہیں۔ ایسے میں ٹویٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک پرستار نے سشمیتا سے سوال پوچھا کہ نیپوٹزم کے دوران آپ کیسے بنی رہیں؟ اس سوال کے جواب میں سشمیتا سین نے کہا 'میں نے اپنے شائقین پر ہی توجہ مرکوز کی۔ بطور اداکارہ میں کام کرنا جاری رکھوں گی جب تک آپ لوگ مجھے کام کرتے دیکھنا چاہیں گے۔'

سشمیتا سین نے حال ہی میں ویب سیریز آریہ سے ڈیجیٹل ڈیبیو کیا ہے۔ ویب سیریز آریہ لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے اور سشمیتا سین کی اداکاری اور کم بیک کو ناظرین نے پسند کیا ہے۔ سشمیتا کی بہت تعریف بھی ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details