اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ایلو ایلو گرل منیشا کوئرالہ پر خصوصی پیشکش - منیشا کوئرالہ

بالی وڈ کی ایلو ایلو گرل منیشاکوئرالہ کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہےجنہوں نے نوے کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔

ایلو ایلو گرل منیشا کوئرالہ پر خصوصی پیشکش

By

Published : Aug 16, 2019, 2:43 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:49 AM IST

اگست 1970 کو نیپال کے کاٹھمنڈو میں پیدا منیشا کوئرالہ کے دادا وشیشور پرساد کوئرالہ نیپال کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
منیشا نے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز 1989 میں نیپالی فلم ’فیری بھیٹولہ‘
منشیا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1989 میں نیپالی فلم 'فیری بھیٹولہ' سے کیا تھا۔اس فلم میں انہوں نے چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا۔

سنہ 1991 میں منیشا نے فلم سوداگر سے بطور اداکارہ بالی وڈ میں قدم رکھا ۔پروڈیوسر و ڈائیرکٹر سبھاش گھئی کی فلم سوداگرمیں ان کے ہیرو کا کرداروویک مشران نے ادا کیا تھاجو ان کی بھی پہلی فلم تھی۔

اسی فلم میں ایک فلمایا گیا نغمہ 'ایلو ایلو سامعین کے درمیان بہت مقبول ہوگیا اور فلم کی کامیابی کے بعد منیشا بالی ووڈ میں ایلو ایلو گرل کے نام سے پہچانے جانے لگی۔

سنہ 1994 میں منیشا کو ودھو ونود چوپڑا کی فلم 1942 اے لو اسٹوری میں کام کرنے کا موقع ملا۔اس فلم میں ان کے ساتھ انل کپور بھی تھے۔
حب الوطنی کے جذبے سے معمور اس فلم میں منیشا نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کو مسحور کر دیااور بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نامزد کی گئیں۔


سنہ 1995 میں آئی فلم بامبے منیشا کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ منی رتنم کی ہدایت میں بنی اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کیلئے انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر كرٹكس ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ فلم تمل میں بھی بنائی گئی تھی جس کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

سنہ 1996 میں آئی فلم خاموشی ان کے کیریئر کی ایک اور قابل ذکر فلم ثابت ہوئی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی اس فلم کے لیے منیشا کو ایک مرتبہ پھر سے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر كرٹكس ایوارڈ دیا گیا۔
اسی طرح سال 1998 میں منیشا کو ایک بار پھر سے منی رتنم کے ساتھ دل سے میں کام کرنے کا موقع ملا حالانکہ اس فلم میں ان کا کردار گرے شیڈس لیے ہوئے تھے۔ 'دل سے' کے لیے وہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئیں۔

منیشا نے اپنے فلمی کیریئر میں بالی وڈ کے تمام معروف ادکار شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔
کینسر کی بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد منیشا کوئرالہ نے سال 2017 میں آئی فلم 'ڈیر مایا' سے بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھا۔
گذشتہ سال 2018 میں سنجے دت پر مبنی فلم 'سنجو' میں سنجے دت کی ماں نرگس دت کا کردار ادا کیا ۔اب ان کی فلم پرستھانم ہے جس میں وہ سنجے دت، جیکی شروف، چنکی پانڈے اور علی فضل کے ساتھ نظر آئیگی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details