شہنشاہِ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار کا آج صبح ساڑھے سات بجے انتقال ہوگیا۔ بالی ووڈ میں دلیپ کمار کے دور کے خاتمے سے جہاں بالی ووڈ کی دنیا میں اور ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہر کوئی اپنے غم کا اظہار سماجی رابطہ کی سائٹ پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کرکے دلیپ کمار کو خراجِ تحسین پیش کررہا ہے۔
دلیپ کمار نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے جس میں انھوں نے اپنی بہترین اداکاری اور خاص انداز بیان کی وجہ سے ان کے مکالمات ہمیشہ لوگوں کے زبان پر جاری رہیں گے۔
دلیپ کمار کے چند مشہور ڈائیلاگس:
- اب امیر کا دل خراب ہوتا ہے نہ تو غریب کا دماغ خراب ہوتا ہے
- کاغذات پر دستخط میں ہمیشہ اپنی قلم سے کرتا ہوں
- پیار دیوتاؤں کا وردان ہے جو کیول بھاگیہ شالیوں کو ملتا ہے
- جو لوگ سچائی کی طرف داری کی قسم کہتے ہیں۔ زندگی ان کے بڑے کٹھن امتحان لیتی ہے۔
- پیدا ہوئے بچے پر جائز ناجائز کی چھاپ نہیں ہوتی، اولاد صرف اولاد ہوتی ہے
- حالات، قسمتیں، انسان، زندگی۔ وقت کے ساتھ ساتھ سب بدل جاتا ہے۔
- جس کے دل میں دغا جاتی ہے نہ، اس کے دل میں دیا کبھی نہیں آتی
- یہ خون کے رشتے ہیں، انسان نہ انہیں بناتا ہے، نہ ہی انہیں توڑ سکتا ہے
- محبت جو ڈرتی ہے وہ محبت نہیں عیاشی ہے گناہ ہے
- حق ہمیشہ سر جھکاکے نہیں، سر اٹھاکے مانگا جاتا ہے
- کلہاڑی میں لکڑی کا دستہ نہ ہوتا، تو لکڑی کے کاٹنے کا راستہ نہ ہوتا
- بڑا آدمی اگر بننا ہو تو چھوٹی حرکتیں مت کرنا