فٹ پاتھ سے اپنی اداکاری کرنے والے عمران ہاشمی سیریل کیسر کے روپ میں اداکاری کی دنیا میں جانے گئے۔
عمران ہاشمی کو اپنی ٹیچر سے پیار ہوگیا تھا، یہ پیار اتنا طاقت ور ہوا کہ انہوں نے اسی ٹیچر سے شادی کرکے گھر بسا لیا۔
ان کے بیٹے کو کینسر ہوگیا تھا۔ کافی علاج کے بعد ٹھیک ہوا۔ اس کے بعد انہوں نےبلال صدیقی کے ساتھ مل کر ایک کتاب 'دی لائف کس' لکھی، جسےنئی دہلی کے بین الاقوامی کتاب میلے میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اجرا کیاتھا۔
بالی وڈ میں عمران ہاشمی کی ایک الگ ہی اہمیت ہے۔ ان کی فلمیں چلتی ہیں۔ وہ بہت مختلف موضوع پر فلمیں بناتے ہیں۔ عمران ہاشمی کا پورا نام عمران انور ہاشمی ہے۔
آج یعنی 24 مارچ کو وہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔عمران کی سالگرہ کے موقع پر آئیے آپ کو بتاتے ہیں ان کی زندگی سے متعلق ایک اہم قصہ۔
کیا آپ جانتے ہیں عمران ہاشمی کی بالی وڈ میں انٹری کیسے ہوئی؟ عمران ہاشمی سال 2001 میں ’یہ زندگی کا سفر‘ نام کی فلم سے ڈیبیو کرنے والے تھے، لیکن بعد میں فلم ساز نے انہیں فلم سے نکال دیا۔ اس کے بعد سنہ 2003 میں آئی فلم ’فٹ پاتھ‘ سے عمران ہاشمی نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔
فلم ’فٹ پاتھ‘ کے بعد عمران ہاشمی نے کئی سپرہٹ فلمیں دی۔جس میں ’تم سا نہیں دیکھا،’ زہر‘ ، عاشق بنایا آپ نے‘، چاکلیٹ‘ ’کلیوگ‘ ، ’ اکثر‘ ، گینگسٹر‘جیسی تمام شاندار فلمیں شامل ہیں۔
عمران کی فین فالوئنگ اس قدر بڑھ گئی کہ ان کی تصویر پر لڑکے فلم کے ڈائیلاگ لکھنے لگے۔ ان کے گانے سن کر لڑکے لڑکیوں کو پرپوز کرنے لگے تھے۔
ویسے تو عمران کسی متنازع میں کبھی نہیں پھنسے لیکن سنہ 2009 میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی کے ایک پاش علاقہ پالی ہل میں ہاوزنگ سوسائٹی نے گھر دینے سے انکار کر دیا۔