عالیہ بھٹ اور کنگنا رنوت تنازع - فلم
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور عالیہ بھٹ کے درمیان تلخیاں برھتی ہی جا رہی ہیں۔
دراصل یہ معاملہ اس وقت بڑھتا چلا گیا جب حال ہی میں کنگنا نے فلم 'گلی بوائے' میں عالیہ کی اداکاری پر سخت تبصرہ کیا تھا۔
عالیہ کی اداکاری کو کو عامیانہ قرار دیتے ہو ئے کنگنا نے لکھا تھا:'میں شرمندہ ہوں۔۔۔گلی بوائے کی پرفارمنس میں مات دینے والے کیا ہیں۔۔۔وہی ہر بار کی منہ پھٹ لڑکی۔۔۔خواتین کے حق کو بااختیار بنانا اور اچھی ایکٹنگ کو لے کر بالی وڈ کا آئڈیا۔ مجھے اس شرمندگی کو بچا لیجئے۔ فلمی بچوں کو لے کر میڈیا کا پیار کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ گیا ہے۔'
جس پر عالیہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کنگنا کے کام اور ان کی رائے کا احترام کرتی ہیں۔
دونوں کےاس درمیانی تنازع میں رندیپ ہڈا،عالیہ کی ماں سونی راجدن اور کنگنا کی بہن رنگولی چندیل بھی شامل ہو گئے۔
رندیپ نے ٹویٹ کر کہا،'ڈیئر عالیہ،میں خوش ہوں کہ تم آکیزنل ایکٹرس اور کرانک ویکٹم کی رائے سے خود اور اپنے کام کو متاثر نہیں کر رہی ہو۔ اپنے شاندار کام کو یوں ہی آگے بڑھاتی رہو۔'
جس پر عالیہ نے اپنے خوشی کا اظہار کیا۔
ان کی یہ بات کنگنا کی بہن رنگولی چندیل کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے لکھا،'عالیہ بے بی کو بچانے کو نیپوٹزم گینگ کی خود کی ہمت نہیں تو تجھ کو آگے کیا، مجھے معلوم ہے کہ انگلی کے وقت تونے کنگنا کی کتنی زیادتی کی تھی اور کتنا بڑاچاٹوکار ہے تو کرن جوہر کا۔۔۔مگر پھر بھی تیرا کچھ نہیں ہوا۔کم سے کم عالیہ کی چمچا گیری کر کے کامیاب ہے، تم تو مستقل ناکام ہو۔'
اتوار کے روز رنگولی چندیل نے ایک ویب سائٹ کا لنک ٹویٹ کر لکھا تھا،یہ غیر بھارتی ہیں جو یہاں رہ رہے ہیں، یہاں کے لوگوں کو بے عزت کر رہے ہیں ،عدم برداشت کو لے کر جھوٹ بول رہے ہین، نفرت پھیلا رہے ہیں۔ اب ان کا ایجنڈہ سوچنے کا وقت آگیا ہے۔'
جس پر عالیہ کی ماں سونی راجدن نے کہا،'مہیش بحت نے انہیں بریک دیا،اب وہ ان کی بیٹی اور بیوی پر حملہ کر رہی ہیں۔ بیٹی پر بار ۔بار۔نفرت اور بے عزتی کے علاوہ کہنے کو بچا کیا ہے؟ایجنڈہ؟ان کا ایجنڈہ کیا ہے۔۔۔۔؟'
جس پر رنگولی نے جواب دیتے ہوئے لکھا ،'ڈیئر سونی جی ،مہیش نے کبھی کنگنا کو بریک نہیں دیا، انوراگ بسو نے دیا۔ مہیش بھٹ اپنے بھائی کے پروڈکشن ہاؤس میں بطور کریئیٹیو ڈائرکتر کام کر رہے تھے۔ ان لمحوں کے بعد کنگنا نے ان کی لکھی فلم 'دھوکہ' میں کام کرنے سے منع کر دیاتھاتو وہ اتنا غصہ ہوئے تھے کہ اپنے آفس میں اس پر چیخ پڑے تھے۔جب کنگنا 'وہ لمحے' کے پری ویو تھیئیٹر میں گئی تھی، تو انہوں نے اس پر چپل پھینکی تھی۔'
رنگولی نے الزام عائد کیا کہ مہیش بھٹ نے کنگنا کو اپنی ہی فلم نہیں دیکھنی دی تھی۔