واضح رہے کہ پھپھڑوں کی سرجری اور پانی نکاسی کے بعد کل جمعہ کی صبح دلیپ کمار کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔اس درمیان سائرہ بانو سائے کی طرح دلیپ کمار کے ساتھ ہی رہیں۔انہوں نے اداکار کے شیدائیوں کا ان کی فکرمندی اور دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔
دلیپ کمار 98 سال کے ہوچکے ہیں اور 6جون کو انہیں پھپھڑوں میں انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال داخل کیاگیا تھا۔
سائرہ بانو نے کہاکہ اللہ کے بہت بہت شکرگزار ہیں اور "ہم یوسف صاحب کے چاہنے والوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے جنہوں نے ان کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔بہت ہی مشکل وقت تھا،لیکن ڈاکٹرس اور ان کے نجی عملے نے دلیپ صاحب کی تیمارداری کی ہے۔ہم سبھی شکرگزار ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "این سی پی لیڈر شردپوار ،مدھر بندھارکر نے عیادت کی جبکہ ادکار دھرمیندر ،منوج باجپائی اور متعدد اداکاروں نے جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔"